امریکا کا بانی پی ٹی آئی کو قید کرنے والوں پر پابندی لگانے کا امکان، مگر کیوں؟

امریکا کا بانی پی ٹی آئی کو قید کرنے والوں پر پابندی لگانے کا امکان، مگر کیوں؟
ریپبلکن کانگریس کے رکن جو ولسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی کی سزا کے ذمہ داروں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں ‘پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ’ متعارف کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایکس پر ایک بیان میں ولسن نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی پاکستانی حکومت کے اندر ایسے افراد کو نشانہ بنائے گی جو بانی پی ٹی آئی کے "ظلم و ستم اور قید” میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیار کر رہا ہوں جس کے تحت پاکستان کی حکومت کے ان افراد پر پابندی عائد کی جائے گی جو سابق وزیراعظم کو غلط طریقے سے ہراساں کرنے اور قید کرنے کے ذمہ دار ہیں’۔

کانگریس مین نے مزید زور دیا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کا مقصد پاکستانی عہدیداروں کا احتساب کرنا ہے جنہوں نے بانی تحریک انصاف کی قانونی لڑائیوں اور قید میں کردار ادا کیا۔
11 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے نام لکھے گئے خط میں ولسن نے کہا کہ مجوزہ قانون سے پاکستان میں جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔
امریکی ایوان نمائندگان میں فارن افیئرز اینڈ آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن ولسن ریپبلکن پالیسی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










