ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ہرنائی میں دھماکا، 11 مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی

14 فروری, 2025 12:25

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق جب کہ متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

ڈپٹی کمشنر  ہرنائی کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور  جاں بحق  اور  8 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید دو مزدور دم توڑ گئے۔

شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور  زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے شاہرگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے بےتایا کہ شاہرگ میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا جب کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

 

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔