ڈوڈی خان نے راکھی ساونت کیلئے کیا انمول تحفہ خریدا؟ ویڈیو سامنے آگئی

ڈوڈی خان نے راکھی ساونت کیلئے کیا انمول تحفہ خریدا؟ ویڈیو سامنے آگئی
پاکستانی اداکار اور بزنس مین ڈوڈی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے لیے تحفے کے طور پر ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔
اگرچہ ڈوڈی خان نے راکھی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن حال ہی میں انہوں نے بھارتی ماڈل سے دبئی میں ملنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈوڈی خان زیورات کی ایک دکان میں سنار سے ان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیرے کی انگوٹھی مانگ رہے ہیں۔
ڈوڈی خان نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے مالیت کا کیرٹ سرٹیفائیڈ ہیرا خریدتے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کی اور ایک جیولر کو کرنسی کا بنڈل ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی راکھی ساونت سے نکاح کر رہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اپنے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے انہوں نے دکاندار پر زور دیا کہ وہ ٹیسٹنگ مشین کا استعمال کرکے ہیرے کی صداقت کی تصدیق کرے۔
بعد ازاں ڈوڈی خان نے راکھی ساونت کے لئے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا جب کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ راکھی کے بارے میں دعوے کرتے ہیں تاہم انہوں نے راکھی کے لئے ایک مستند ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار اور ماڈل ڈوڈی خان سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی اسلامی رسم و رواج کے مطابق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی نے راکھی ساونت کو اہلِ کتاب قرار دیکر شادی کی پیشکش کردی
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں راکھی کا کہنا تھا کہ ان کی تیسری شادی بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی علامت ہوگی۔
تاہم راکھی کی پیشکش کے سرخیوں میں آنے کے چند دن بعد ہی ڈوڈی خان نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں گے کیونکہ انہیں موصول ہونے والے منفی رد عمل نے انہیں اس تجویز پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












