علاج کیلئے سرکاری اسپتال آنیوالے غریب عوام پارکنگ مافیا کے ہتھے چڑھ گئے

علاج کیلئے سرکاری اسپتال آنیوالے غریب عوام پارکنگ مافیا کے ہتھے چڑ گئے
کراچی میں مفت علاج کی غرض سے سرکاری اسپتال کا رخ کرنے والے غریب شہری پارکنگ مافیا کے آگے بے بس ہوگئے۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق مفت علاج کی غرض سے اسپتال آنے والوں سے چارج پارکنگ کی مد میں پیسے بٹورے جاتے ہیں، کمرشل پارکنگ کے باعث اسپتال کے ڈاکٹرز اور اسٹاف کو پارکنگ ہی نہیں ملتی۔
ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ پارکنگ مافیا کی من مانی اور غیر قانونی طور پر زیادہ سے زیادہ شہریوں سے رقم کی طلبی کے باعث نہ صرف سڑک پر ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ اسپتال آمور بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔
ٹاؤن میونسپل انتظامیہ نے گزشتہ ماہ پہلے ہی پارکنگ ٹھیکے الاٹ کیے ہیں تاہم گزشتہ کچھ روز قبل جی ٹی وی نیوز نے بھی اسپتال ایمرجنسی کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف خبر نشر کی تھی۔
جی ٹی وی کی خبر کے بعد میڈیکل سپریڈینٹ سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری نے ایکشن لیتے ہوئے چارج پارکنگ صاف کرانے کیلئے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو خط لکھ دیا۔
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے خط میں مطالبہ کیا کہ چارج پارکنگ ختم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










