گوہر اور کبریٰ ایک ہوگئے! مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل

گوہر اور کبریٰ ایک ہوگئے! مکہ مکرمہ میں نکاح، تصاویر وائرل (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید رشتہ مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے نکاح کی تاریخ بھی درج کی۔
تصویر میں گوہر اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں: شادی سے قبل میچ؛ کبریٰ ہار گئیں، ویڈیو وائرل
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
گوہر رشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے مداح ان سے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












