ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ، پوسٹ وائرل

15 فروری, 2025 12:10

قدامت پسند امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیر نے عوامی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پانچ ماہ قبل ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا تھا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، 31 سالہ سینٹ کلیر نے لکھا کہ پانچ ماہ پہلے، میں نے ایک بچے کو دنیا  میں خوش آمدید کہا جس کے والد ایلون مسک ہیں۔

انفلوئنسر نے پوسٹ کے کیپشن میں لاطینی زبان استعمال کرتے ہوئے لکھا "ایلیا لکٹا ایسٹ”، جس کا مطلب ہے کہ اب پیچھے مڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سینٹ کلیر نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے بچے کی حفاظت کے لئے معاملے کو نجی رکھنے کا انتخاب کیا تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ ٹیبلائڈ میڈیا نے اس خبر کو پکڑ لیا جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر اسے ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

"ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کو ایک عام اور محفوظ ماحول میں پرورش کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، اسی وجہ سے میں میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کی پرائیویسی کا احترام کرے اور جارحانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔

تاہم دنیا کے امیر ترین ایلون مسک نے ابھی تک ان الزامات کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے، اگرچہ ان کی ایکس ٹائم لائن غیر متعلقہ موضوعات پر پوسٹس کے ساتھ فعال رہی  لیکن ان کی جانب سے انفلوئنسر کے دعوے کا کوئی اعتراف نہیں کیا گیا۔

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔