ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دے دی۔
مزید پڑھیں:علاج کیلئے سرکاری اسپتال آنیوالے غریب عوام پارکنگ مافیا کے ہتھے چڑھ گئے
مزید پڑھیں:سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دی جائیں گی : وزیر اعلیٰ سندھ
قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کو بھیج دیا تھا جبکہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔
اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












