جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر تحفے میں قیمتی جہاز کس نے دیا؟

جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر تحفے میں قیمتی جہاز کس نے دیا؟
معروف بھارتی خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر ایک محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا اور اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کئی دعوے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اور جیکولین فرنینڈس سے ماضی میں مبینہ تعلق میں رہنے والے ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر خط کے ہمراہ شاندار تحفہ بھی بھیجا ہے۔
سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں 2015 سے جیل میں قید ہے جو اکثر و بیشتر اداکارہ کو خط ارسال کرتا ہے، مگر اس بار چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر جیکلین کو صرف خط ہی نہیں بلکہ ایک قیمتی پرائیویٹ جیٹ بھی تحفے میں دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کے نام خط میں لکھا کہ ‘ جیکی، میں تم سے بہت، بہت محبت کرتا ہوں، تم جانتی ہو کہ ہمارے لیے ویلنٹائن ڈے کتنا خاص ہے، ہماری محبت کا آغاز اسی دن ہوا تھا، وہ دن جب ہم نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کیا اور معاف کیا تھا۔
ملزم نے خط میں مزید لکھا کہ ویلنٹائن ڈے ہمیشہ ہماری زندگی کا سب سے خاص دن رہے گا، لہٰذا ایسے موقع پر میں تمہیں سرپرائز دیے بغیر کیسے رہ سکتا ہوں؟ تمہارا ویلنٹائن ڈے گفٹ ایک خاص طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ چندر شیکھر نے خط میں بتایا اس نجی طیارے کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہے۔
جیکولین اور سکیش چندرشیکھر کا کیا تعلق ہے؟
سکیش چندرشیکھر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزامات میں 2015 سے جیل میں قید ہے، 2021 میں تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحقیقات میں اس کا تعلق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے سامنے آیا تھا۔
چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ملزم نامزد ہوئیں تھیں تاہم ملزم نے کیسز میں اداکارہ کی وابستی کی تردید کی تھی۔
سکیش کا دعویٰ ہے کہ وہ جیکولین کو ڈیٹ کر رہا تھا، اور ان دونوں کی کچھ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔تاہم جیکولین نے ان دعوؤں کو مسترد کیا۔
اداکارہ نے نے سکیش پر دھمکانے اور ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا جب کہ جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندرشیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












