ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ویڈیو: فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی، باکسنگ میچ کون جیتا؟

16 فروری, 2025 10:09

لاہور: اداکار فیروز خان اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر رحیم پردیسی کے مابین باکسنگ میچ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم پردیسی نے فیروز خان کیخلاف باکسنگ میچ 1 کے مقابلے میں 4 پوائنٹس سے جیت لیا۔ پانچ منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے دوران دونوں باکسرز نے سخت کوشش کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر اپنی توجہ کھو بیٹھے۔

مزید پڑھیں:فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی کا باکسنگ میچ براہ راست دیکھیں

رحیم پردیسی نے اس کا فائدہ اٹھایا اور فتح حاصل کر لی، جبکہ فیروز خان کی طرف سے کچھ خون بہنے کے باوجود، دونوں نے بعد میں بہت سمجھ بوجھ اور احترام کا مظاہرہ کیا۔

فیروز خان بمقابلہ رحیم پردیسی باکسنگ میچ براہ راست دیکھیں، دونوں کے درمیان مقابلہ گزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میں انجام پایا۔

 

ڈرامہ سیریل اکھاڑہ میں ایک باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد، فیروز خان اب حقیقی زندگی کے میچ کیلئے رنگ میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ یہ میرا نیا گیم پلان ہے، میں اپنے باکسنگ کیریئر کا آغاز کر رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ لوگ فٹنس اور ٹریننگ پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فیروز کے پہلے مد مقابل متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے کامیڈین اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رحیم پردیسی سے شکست ہوئی۔ فیروز خان کسی ڈرامے کے کردار کی وجہ سے نہیں بلکہ پروفیشنل باکسنگ کی دنیا میں انٹری کا اعلان کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔