رمضان 2025: پاکستان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہونگے؟

رمضان 2025: پاکستان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہونگے؟
وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران اپنے ملازمین کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کیلئے دفتری اوقات کار کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔
سالانہ روایت کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ماہ مقدس کے دوران سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات میں 2 سے 3 گھنٹے کی کمی کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے جبکہ جو دفاتر ہفتے میں 6 دن کھلے رہتے ہیں ان کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:اس سال رمضان اور عید الفطر کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
مزید پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لے کر آئیں گے، وزیراعظم کا اعلان
جمعہ کے روز وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ماہ مقدس کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل دفاتر کے اوقات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو ہوگا۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کی تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












