پی ٹی آئی نے امریکہ میں بھی خطوط ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا

واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان کے بعد امریکہ میں بھی خطوط ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ بلواسطہ رابطوں کی شروعات ہو گئی، جبکہ سابق صدر عارف علوی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اہم مشن پر امریکہ پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے 100 امریکی سینٹرز سے بائینڈنگ خط لکھوانے کیلئے متحرک مواد بھی شئیر کر دیا گیا جبکہ عارف علوی کی صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور امریکی انتظامیہ میں با اثر شخصیت جیک برگمین، جوئے ولسن، رچرڈ گرنیل سمیت دیگر سینیٹرز سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کو تھپڑ جھڑ دیے
امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور ری پبلکن پالیسی کمیٹی کے سربراہ جوئے ولسن کی پاکستان کے حوالے سے قرارداد لانے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوور سیز نے تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے ثبوت 26 ویں آئینی ترمیم کے مضمرات اور بعض متنازعہ عدالتی فیصلوں کی تازہ اہم دستاویز بھی سینٹرز کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
پی ٹی آئی نئی امریکی انتظامیہ اور سینٹرز کو الیکشن میں دھاندلی سمیت کارکنوں کے قتل، جبری گمشدگیوں، عدالتی نا انصافیوں بارے مواد پہلے ہی فراہم کر چکی ہے۔
نئی دستاویز میں 9 مئی اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے ثبوت، ویڈو کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی اوور سیز نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں سمیت متعدد امور پر صدر ٹرمپ کو یاداشت پیش کرنے کی تیاری بھی شروع کر رکھی ہے۔
یاداشت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیوں سمیت فوجی عدالتوں سے سزا پانے والوں کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں، یاداشت میں 8 فروری الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ سرفہرست رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں سیاسی مخالفین کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل ہے، پی ٹی آئی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ سیاسی کارکنوں کی رہائی اور آزادی اظہار رائے کا معاملہ بھی اٹھائے گی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے نئے امریکی صدر کے سامنے ڈونلڈ لو کی پاکستان میں رجیم چینج کا معاملہ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی سرفہرست ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اس سے قبل سابق صدر جو بائیڈن کو 62 امریکی سینٹرز سے خط لکھوا چکی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










