نازش جہانگیر کا بولڈ لباس؛ مداح بھڑک اُٹھے

نازش جہانگیر کا بولڈ لباس؛ مداح بھڑک اُٹھے (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کو نامناسب بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
معروف اداکارہ ان دنوں انڈونیشیا میں چھٹیاں منارہی ہیں جہاں وہ اپنے سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر اور ریلز بھی سوشل میڈیاپر شیئر کر رہی ہیں۔
نازش جہانگیر کی جانب سے بولڈ لباس پہننے پر مداح انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا
مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارائیں بیرون ملک ایسا لباس پہن کر مزید پروجیکٹس اور کام حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کے پرانے بیانات کو یاد کرتے ہوئے انہیں طعنے بھی دیئے کہ اداکارہ کہتی تھیں کہ اب وہ عبایا کریں گی لیکن انہوں نے یہ کیا پہن لیا؟۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم کے مداحوں کی ٹرولنگ، اداکارہ نازش نے وضاحت کردی
کچھ لوگوں نے لکھاکہ جب بعض اداکارائیں کچھ مشہور ہوجاتی ہیں تو وہ اس طرح کا بولڈ اور نیم عریاں لباس پہننے لگتی ہیں۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر کے انسٹاگرام پر 1.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ انسٹاگرام پر اپنی مختلف سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












