ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

دنیا کا خاتمہ کب ہو گا؟نیوٹن کا 3 صدی قدیم خط سامنے آگیا

17 فروری, 2025 12:41

دنیا کے خاتمے سے متعلق اب معروف سائنسدان نیوٹن کا اس حوالے سے 3 صدی قدیم خط منظر عام پر آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوٹن کی جانب سے 1704 میں لکھا گیا خط اب 321 برس بعد منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے ریاضی کی متعدد کیلکولیشنز کے ذریعہ یہ پیشگوئی کی ہے کہ ہماری یہ دنیا 2060 میں ختم ہو جائے گی۔

دنیا کے خاتمے کے حوالے سے بابا وانگا سمیت مختلف حلقوں سے کئی پیشگوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں تاہم اس حوالے سے اب ایک نئی پیشگوئی نامور سائنسدان نیوٹن کے 300 برس سے بھی زائد عرصہ قبل لکھے خط میں سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایرانی سائنسدانوں نے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیوٹن جو عیسائی مذہب کے پیروکار تھے۔ انہوں نے پروٹیسٹنٹ کے نقطہ نظر سے انجیل میں بیان کی گئی تاریخوں کا حسب لگا کر اکیسویں صدی کے وسط میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی تھی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔