معمر خاتون کو بچانے کیلئے دو نوجوانوں نے گٹر میں چھلانگ لگا دی

معمر خاتون کو بچانے کیلئے دو نوجوانوں نے گٹر میں چھلانگ لگا دی
پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک 60 سالہ خاتون ایک کھلے مین ہول میں گر گئی اور اسے بچانے کی کوشش کرنے والا 20 سالہ شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
اس واقعے کے بعد مقامی افراد میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انتظامیہ کی غفلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبے کے ایک درجن سے زائد مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں اور مقامی انتظامیہ اس بارے میں کچھ نہیں کر رہی۔
پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 60 سالہ زینب کھلے مین ہول میں گر گئی، دو راہگیروں کی شناخت کاشف اور آصف کے نام سے ہوئی جن کی عمریں 20 سال ہیں جو خاتون کو بچانے کے لیے مین ہول میں کود بڑے تھے۔
ریسکیو ٹیم نے خاتون زینب کی لاش برآمد کرلی۔ دو نوجوان کاشف اور آصف بے ہوش پائے گئے تاہم کاشف ٹی ایچ کیو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ آصف کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد متاثرین کے رشتہ داروں اور رہائشیوں نے لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور پھر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ملتان روڈ کو ملانوالہ بائی پاس کے قریب بند کر دیا۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
ایک ماہ قبل کراچی میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں شاہ فیصل کالونی میں 8 سالہ عباد اسد کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










