پارکنگ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

پارکنگ سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
کراچی: سندھ حکومت کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیرقانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پارکنگ فیس سے پریشان شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری
قبل ازیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے اپنی پارکنگ سائٹس کو مفت بنانے کا فیصلہ کیا تھا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا تھا کہ کے ایم سی پارکنگ سائٹس پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ عوامی مفاد میں ہے کیونکہ کے ایم سی اس وقت مالی طور پر مستحکم ہے اور اس کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے جب کہ توقع ہے کہ مزید فنڈز آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پارکنگ فیس سے نجات دلانے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی طور پر رقم جمع کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
میئر کراچی نے واضح کیا کہ کراچی کی 106 میں سے 46 اہم سڑکوں پر اب پارکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈ ایریاز میں اب بھی فیس کا اطلاق ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










