ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

لائیو کنسرٹ میں والد کی کال؛ ارجیت کی ویڈیو وائرل

18 فروری, 2025 19:32

معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی دوران کنسرٹ کے والد کی ویڈیو کال ریسیو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چندی گڑھ میں ارجیت سنگھ کا کنسرٹ جاری تھا اور وہ براہ راست پرفارم کر رہے تھے تو ایسے میں ان کے والد کی ویڈیو کال آگئی۔

ان کے منیجر نے فون پرفارم کرتے ارجیت کو دیا تو انہوں نے اسٹیج پر کال ریسیو کی اور گاتے ہوئے ہاتھ ہلایا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

مزید پڑھیں: کبریٰ خان، گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں ولیمے کی ویڈیو وائرل

ارجیت نے والد کو کنسرٹ کے مناظر دکھائے اور اس دوران مداحوں سے کہا کہ میرے والد ویڈیو کال پر ہیں۔

مزید پڑھیں: نازش جہانگیر کا بولڈ لباس؛ مداح بھڑک اُٹھے

گلوکار کی والد کی کال ریسیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔