کراچی؛ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی؛ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹریفک پلان
کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے 3 چیمپئنز ٹرافی میچز کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے
ٹریفک پولیس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا اور ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانا ہے
مزید پڑھیں:پاکستان آج 29 سالوں بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کیلئے تیار
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ پہلی بار کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری
ٹریفک پلان کی تفصیلات یہ ہیں:
میچوں کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ کھلا رہے گا۔
شائقین کرکٹ کیلئے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں خصوصی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
کارساز سے آنے والی گاڑیوں کو انڈر پاس کے ذریعے ان پارکنگ ایریاز کی طرف ہدایت کی جائے گی۔
ہیوی ٹریفک کے راستے:
مندرجہ ذیل راستوں پر بھاری ٹریفک کی اجازت ہو گی۔
سہراب گوٹھ سے نیپا تک ہیوی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔
لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔
پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ تک ہیوی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔
تاہم ہیوی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی:
کارساز اسٹیڈیم کی طرف ہیوی ٹریفک بند رہے گی۔
ہزارسالہ سے نیو ٹاؤن تک ہیوی ٹریفک بند رہے گی۔
حسن اسکوائر کو اسٹیڈیم سگنل تک ہیوی ٹریفک بند رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










