امیتابھ بچن کے داماد بڑی مشکل میں پھنس گئے

امیتابھ بچن کے داماد بڑی مشکل میں پھنس گئے
ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے داماد نکھل نندا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کے داماد سمیت دیگر پر دھوکا دہی اور خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نکھل نندا بالی وڈ اداکار راج کپور کے پوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:امیتابھ بچن نے اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرکے کتنا منافع کمایا؟
مزید پڑھیں:دلجیت نے شاہ رخ، امیتابھ کو کیسے پیچھے چھوڑا؟
بالی وڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا کہ نکھل نندا ایک زرعی مشینری کمپنی، ایسکارٹس کبوٹا کے چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بزنس پرسن جتیندر سنگھ پر اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا یعنی خودکشی کے لیے اکسایا۔
خیال رہے کہ نکھل نندا نے 1997 میں امیتابھ کی بیٹی شویتا بچن سے شادی کی تھی جب کہ جوڑے کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












