نیب نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیا

نیب نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف نیب نے نیومری پراجیکٹ گالف سٹی اور رکھ تخت پڑی ریفرنس دائر کردیئے، ملک ریاض، محبوب شوکت، محمد عرفان الہیٰ سمیت 28 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موضع رکھ تخت پڑی راولپنڈی ریفرنس میں چوہدری پرویز الہیٰ، ملک ریاض اور احمد علی ریاض سمیت 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا، نیومری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ملزمان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ملک ریاض کے خلاف ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اسے گالف سٹی میں شامل کرنے کے الزامات کے شواہد شامل ہیں، ملک ریاض نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائش منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کیے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ موضع رکھ تخت پڑی میں ملزم چوہدری پرویز الہیٰ نے 2006ء میں غیر قانونی طور پر اراضی کی حد بندی کرائی، موضع رکھ تخت پڑی ریفرنس میں ملزمان پر 5165 کنال اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ریفرنسز میں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 21 جنوری 2025 کو نیب نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










