جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ہانیہ کے بعد ایک اور اداکارہ نے صائم سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

19 فروری, 2025 17:45

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کیساتھ وائرل ہونیوالی ویڈیو پر لب کشائی کردی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز کے ذریعے مداحوں سے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام دونوں غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے اوپنر صائم ایوب کیساتھ اپنی سوشل میڈیا پر چلنے والی محبت کی خبروں کی تردید کی اور انہیں بےبنیاد قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ سے ملاقات کے بعد صائم کیا مغرور ہوگئے؟ ویڈیو وائرل

کشف علی نے کہا کہ ایک عام سی ویڈیو کو تعلقات کا رخ دینے کی کوشش کی گئی، ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں جیسا سمجھا جارہا ہے، میرے لیے یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے۔

مزید پڑھیں: صائم کی انجری! کیا ہم پاکستان کیلئے نہیں کھیلتے تھے؟

پاکستانی کرکٹر صائم ایوب اور کشف علی کی ایک ویڈیو مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے درمیان تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا نقصان، فخر بھی انجرڈ

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں اور علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں انکا ری ہیب چل رہا ہے۔

قبل ازیں صائم ایوب کی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ بھی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sportsvilla (@sportsvilla10)

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔