جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

حولدار امتیاز شہید؛ وطن کی راہ میں ایک اور لازوال قربانی

20 فروری, 2025 08:44

پاکستان کے بہادر سپوت اور قوم کے فخر حولدار امتیاز شہید نے 2 ستمبر 2024 کو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

قوم کے فخر حولدار امتیاز شہید کے لواحقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ شہید کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا حولدار امتیاز شہید بچپن سے ہی فوج میں جانے کا خواہشمند تھا تاکہ ملک کی خدمت کر سکے۔

 والد نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے وطن کی راہ میں قربان ہونے کی سعادت عطا فرمائی، میں اللّٰہ کا شکر گزار ہوں کہ میرے بیٹے کو شہادت کا بلند مرتبہ نصیب ہوا، میں نوجوانوں کو ہمیشہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے فوج میں شامل ہوں۔

   حولدار امتیاز شہید کی بیوہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کی خبر سن کر بے حد دکھ ہوا، لیکن اس پر فخر بھی ہے کہ وہ وطن کی خاطر شہید ہوئے، حولدار امتیاز شہید ایک بہترین انسان تھے، جو ہمیشہ ہمارا خیال رکھتے تھے، میرے شوہر اپنے بچوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور میرے ساتھ انتہائی مخلص تھے۔

      ان کے بھائی نے بھی اپنے بھائی کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "میرا بھائی بچپن سے ہی میرے ہر دکھ سکھ میں میرے ساتھ تھا۔ اسے فوج میں جانے کا بے حد شوق تھا اور منتخب ہونے پر وہ بے حد خوش ہوا۔ مجھے فخر ہے کہ میرے بھائی کو وطن کی خدمت کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ نصیب ہوا۔”

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔