کرم: دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر، رہائشیوں کو علاقے چھوڑنے کا حکم

کرم: دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر، رہائشیوں کو علاقے چھوڑنے کا حکم
حکام نے لوئر کرم کے چار دیہاتوں کے رہائشیوں کو علاقے میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انخلا کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے اوچیت، مندوری، داد کمار اور باگان کو خالی کرانے کا اعلان کیا اور رہائشیوں کی جان و مال کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
اسی سلسلے میں لوئر کرم سے تعلق رکھنے والے چھ خاندانوں کو منگل کے روز ہنگو منتقل کر دیا گیا تھا جو کشیدگی میں اضافے کے بعد عارضی طور پر رشتہ داروں کے ساتھ رہ رہے تھے۔
عہدیداروں نے اشارہ دیا کہ گاؤں خالی ہونے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب سامان لیکر کرم آنے والے گاڑیوں کے قافلے پر متعدد حملے ہوئے۔
اس ہفتے کے اوائل میں بھی ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکار اور چار ڈرائیور شہید جبکہ پانچ سیکیورٹی افسران اور پانچ ڈرائیوروں سمیت 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے کے دوران 36 ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا اور 19 کو آگ لگا دی گئی۔
قبائلی ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے ایک قافلے پر حملے میں ملوث 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں کرم کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ملزمان مبینہ طور پر 17 فروری کو قافلے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے سے منسلک مزید عسکریت پسندوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










