جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ہانیہ عامر کی بھارتی فلم کا نام سامنے آگیا

20 فروری, 2025 11:30

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 حال ہی میں اداکارہ کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ہانیہ عامر نے پہلے بھی بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ ان کا یہ خواب جلد پورا ہونے والا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں۔

اس تصویر میں ’سردار جی 2‘ کی کاسٹ کے لوگ بھی موجود تھے، جبکہ ٹیبل پر ایک کیک رکھا ہوا تھا جس پر جگمگاتی موم بتیاں ہانیہ کے مستقبل کے عزائم کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔ یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی افواہوں کو ہوا مل گئی کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی۔

 

اسکرین گریب انسٹاگرام

 

رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر فی الحال لندن میں ہیں اور وہ فلم ’سردار جی 3‘ کی کاسٹ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس فلم میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ جیسے بالی وڈ کے نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

 اگرچہ ہانیہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے، لیکن ان کی موجودگی نے افواہوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔