پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق ‘اتاترک 13’ اختتام پذیر

پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق ‘اتاترک 13’ اختتام پذیر
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو دو ہفتے تک جاری رہی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مشق میں اسپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی دو جنگی ٹیموں اور اسپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جب کہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ فوجی مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










