برطانیہ نے اداکارہ میرا پر 10 برس کی پابندی کیوں لگائی؟بہن نے حقیقت بتادی

پاکستانی اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے اپنی بہن میرا پر برطانیہ میں داخلے پر عائد 10 سالہ پابندی کے حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کردی ہے۔
لندن میں نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو میں شائستہ عباس نے میرا کی جانب سے ویزا فارم میں غلطی کرنے اور اس کے نتائج پر روشنی ڈالی۔
شائستہ عباس نے بتایا کہ جب وہ صرف 6 سال کی تھیں، تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد گھر کی تمام ذمہ داریاں اداکارہ میرا کے کندھوں پر آ گئی تھیں۔ میرا تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، اور انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔
شائستہ نے مزید کہا کہ میرا نے تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ والد کے انتقال کے فوراً بعد میرا نے پورے خاندان کو برطانیہ میں سیٹل کر دیا، جہاں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔
مزید پڑھیں : معروف اداکارہ میرا نے بازو فریکچر ہونے کی وجہ بتادی
شائستہ عباس نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں وکیل ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پاکستان میں گزارا، جہاں انہوں نے بزنس کی تعلیم حاصل کی تاہم جلد ہی وہ لندن واپس آ گئیں، جہاں انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔
شائستہ عباس نے اداکارہ میرا پر برطانیہ میں داخلے پر عائد 10 سالہ پابندی کے حوالے سے بتایا کہ یہ پابندی میرا کی جانب سے ویزا فارم میں ایک معمولی غلطی کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میرا نے ویزا درخواست فارم میں غلط انگریزی لکھ دی تھی، جسے برطانوی حکومت نے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور ان پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی۔
شائستہ نے مزید کہا کہ یہ پابندی اب مکمل ہو چکی ہے اور یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب ان دونوں بہنوں کے درمیان کچھ اختلافات چل رہے تھے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












