جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عہدے کی بات نہیں کرتا، ملکی بہتری کیلئے کام کریں گے، شاہد خاقان عباسی

21 فروری, 2025 07:51

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عہدے کی بات نہیں کرتا، ملکی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

 سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پروگرام جی فارغریدہ میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن کی تمام جماعتیں رمضان کے بعد پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں پر متحرک ہوں گی؟

سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ابھی تو اپوزیشن ایک سوچ کے ساتھ بیٹھی ہے، گرینڈ الائنس بنے گا تو پھر بات ہوگی، عہدے کی بات نہیں کرتا، ملکی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غلطیاں کی ہیں ان کو سیکھنا چاہیے، مجھے پی ٹی آئی سے کوئی شکوہ نہیں ہے، اس وقت حکومت اور اپوزیشن کچھ کام نہیں کررہی، آئین و قانون پر پاکستانیوں کو اتفاق کرنا پڑے گا، ملک کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی نا اتفاقی ختم کرنا ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے مسائل اور ان کے حل کی بات کرتا ہوں، گرینڈ ڈائیلاگ نہیں ایک ایجنڈے کی بات کررہے ہیں، رات  کے اندھیرے میں آئین میں ترامیم ملک کے مفاد میں نہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ملک کا بنیادی مسئلہ الیکشن کی چوری ہے، جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں معیشت نہیں بڑھے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔