قصور؛ وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

قصور؛ وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
قصور میں وین نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں رائے ونڈ روڈ پر واقع کھارا موڑ کے قریب ایک وین کے نالے میں گرنے کے المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی سے واپس آرہے تھے۔ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوگئی، جس کے بعد وین نالے میں جاگری۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












