جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

21 فروری, 2025 10:11

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے آن لائن سسٹم کے فعال ہونے کے بعد سے شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور تجدید کے لیے آن لائن سروسز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لائسنسنگ اقبال دارا نے بتایا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈی جی لائسنسنگ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن لرنر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جبکہ 4,160 مستقل ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی گئی۔

 اسی عرصے میں 3,720 شہریوں کو آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ پر اب تک 2 لاکھ سے زائد صارفین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آن لائن سسٹم عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔