جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

خلائی مخلوق؟ آسمان پر پُراسرار روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

22 فروری, 2025 09:40

آسمان پر پُراسرار روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

ایک مبہم ویڈیو جس میں آسمان پر ایک نامعلوم چیز کو سبز روشنی خارج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو نے ناظرین کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے، جس کے بعد خلائی مخلوق یا یو ایف او (UFO) کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک نامعلوم چیز رات کے وقت آسمان میں گھومتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تھوڑی دیر بعد یہ چیز ایک چمکدار سبز روشنی خارج کرتی ہے، جس نے کیمرہ پرسن کے تجسس کو بڑھا دیا۔ تاہم، ویڈیو کی درست تاریخ اور صداقت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

 

Cloaked 👽 UFO/UAP captured in Denver, CO
byu/srinionstrike inInterdimensionalNHI

 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے خوفناک قرار دیا، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ کوئی ڈرون یا جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ "یہ واقعہ خوفناک لگا۔” جبکہ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، "یہ ڈرون تھا، بہت سے لوگوں نے اسی طرح کی مثالیں دی ہیں۔”

یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں یو ایف او جیسی متعدد عجیب و غریب ویڈیوز سامنے آچکی ہیں، لیکن اب تک ان میں سے کسی کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔