اسکاؤٹس کا عالمی دن؛ وزیر اعظم کی دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو مبارکباد

اسکاؤٹس کا عالمی دن؛ وزیر اعظم کی دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو مبارکباد
وزیر اعظم شہبازشریف نے اسکاؤٹس کےعالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے اسکاؤٹس کےعالمی دن پر پیغام جاری کردیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ اسکاؤٹس کےعالمی دن پر دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان عالمی اسکاؤٹنگ کیلئے خدمات کو نمایاں کرنے کیلئے تیار ہے، امن اور بحران دونوں وقتوں میں تربیت یافتہ اسکاؤٹس کا گراں قدر کرداررہا، اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کے نصب العین کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔
صدر مملکت کا اسکاؤٹس کے عالمی دن کےموقع پر پیغام
صدر مملکت آصف زرداری نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اسکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منارہے ہیں، اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم وضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی ہے، اسکاؤٹس کو چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ہر اول دستہ بنیں، اسکاؤٹس شجرکاری، خواندگی اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسکاؤٹس سیریز، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان بنانے میں مدد کریں، نوجوان مضبوط اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












