اداکارہ نرگس فخری نے شادی کرلی، دلہا کون؟

اداکارہ نرگس فخری نے شادی کرلی، دلہا کون؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور لاس اینجلس کے بزنس مین ٹونی بیگ نے حال ہی میں خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ شادی لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کے بعد نئے نویلے جوڑے نے سوئٹزرلینڈ کا رخ کیا ہے، جہاں وہ ان دنوں وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم، جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی تصویر یا تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی نرگس فخری یا ٹونی بیگ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔
ٹونی بیگ کون ہیں؟
رپورٹس کے مطابق ٹونی بیگ لاس اینجلس میں مقیم ایک کشمیری نژاد بزنس مین ہیں۔ نرگس فخری اور ٹونی بیگ کے درمیان تعلق کو لے کر کہا جاتا ہے کہ دونوں تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
نرگس فخری کا اعتراف
شادی سے قبل نرگس فخری نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی، لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔” اگرچہ انہوں نے ٹونی بیگ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کی یہ بات ان کے تعلق کی طرف اشارہ سمجھی گئی۔
نرگس فخری کا فلمی سفر
نرگس فخری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی کامیاب فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں "مدراس کیفے”، "پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو”، "میں تیرا ہیرو”، "ساگاسم”، "اظہر”، "ڈشوم” اور "تورباز” شامل ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












