جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

وزیراعظم کا پنجاب میں یونیورسٹی اور کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

22 فروری, 2025 15:03

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب میں کینسر اسپتال سمیت یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ڈیرہ غازی خان میں ن لیگ کے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے، پاکستان کی معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:اسکاؤٹس کا عالمی دن؛ وزیر اعظم کی دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پنجاب کے عوام کیلئے محنت کررہی ہیں، نوازشریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، جنوبی پنجاب کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پورے پنجاب میں اسپتالوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں کینسر اسپتال کے قیام کا اعلان کیا جبکہ راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیاست قربان کرکے پاکستان کو بچایا، اقتدار سنبھالا تو ملک میں مہنگائی عروج پر تھی، موجودہ حکومت میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کو ترجیح دی، ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، پاکستان کی ترقی سب کے سامنے ہے، پاکستان کو عظیم بنائیں گے، بھارت کو پیچھے چھوڑیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔