فلم ‘اسپائیڈر مین 4’ کی ریلیز تاریخ تبدیل، مگر کیوں؟

فلم 'اسپائیڈر مین 4' کی ریلیز تاریخ تبدیل، مگر کیوں؟
سونی نے ٹام ہالینڈ کی آنے والی فلم ‘اسپائیڈر مین 4’ کی ریلیز کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی تبدیلی کردی۔
مارول کے مشہور کردار پر مشتمل فلم کا چوتھی حصہ اصل میں 23 جولائی کو ریلیز ہونا تھا تاہم مذکورہ فلم کو اب 31 جولائی 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ڈائریکٹر ڈیسٹین ڈینیئل کریٹن نے کی، جو شانگ چی اور دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
اس اقدام کو ری شیڈول کرنے کی وجہ سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے مرکزی اداکار ٹام ہالینڈ ہیں۔ اسپائیڈر مین 4 اب کرسٹوفر نولن کی آنے والی فلم ‘دی اوڈیسی’ کے صرف دو ہفتے بعد ریلیز کی جائے گی جس میں ٹام ہالینڈ بھی شامل ہے۔
ٹام ہالینڈ نے حال ہی میں دی ٹونائٹ شو میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی پروڈکشن 2025 کے وسط میں شروع ہونے والی ہے۔
جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپائیڈر مین ٹرائیلوجی کو زبردست کامیابی ملی اور اسے دنیا میں دیکھا جاتا رہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












