رات کا کھانا نہ کھانے سے بہت جلد وزن میں کمی آتی ہے، اداکارہ غنیٰ علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے کہا ہے کہ رات کا کھانا نہ کھانے سے بہت جلد وزن میں کمی آتی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حمل کے بعد اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں بتایا کہ میں نے اپنے دوسرے حمل کے دوران ہی وزن کم کرنے کا ارادہ کر لیا تھا، اسی دوران میں نے اپنے معالج سے مشورہ کر کے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ کھانے سے گریز کرتے ہوئے ضروری کھانے اور معیاری کھانا کھانے پر توجہ دی، میں نے رات کا کھانا بھی چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کا کھانا نہ کھانے سے بہت جلد وزن میں کمی آتی ہے، میرے وزن میں کمی کے سفر کے دوران رات کا کھانا چھوڑنے کی عادت نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ غنیٰ علی کے ہاں 2021 میں بیٹی اور 2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












