جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ملیر گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کا پاک آرمی کے ساتھ خوش گوار دن

24 فروری, 2025 08:51

ملیر گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات بتائے۔

11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، طلباء نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور اسمال مشین گنز اور پسٹل کے فائر سے لطف اندوز ہوئے۔

طلباء نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔

طلباء اور فیکلٹی ممبران سے جی او سی ملیر گیریژن نے تفصیلی ملاقات کی، جی او سی سے بات چیت کا ایک طویل سیشن جاری رہا اور معنی خیز جوابات پر طلباء نے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

 

انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ حب الوطنی کا عظیم جزبہ رکھتے ہیں اور اپنے ملک کی ترقی کا ستون ہیں، انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 جی او سی نے طلباء کو سوشل میڈیا پراپیگنڈسٹس سے بچنے اور اسکے مثبت استعمال کی تلقین کی، طلباء کا کہنا تھا کہ یہ سیشن بہت خوش آئند تھا اور ہمیں بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں۔

طلبہ نے کہا کہ ہم جان چکے ہیں کہ دشمن ففتھ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ایک جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے اور ہمیں کس طرح اس سے مقابلہ کرنا ہے، طلباء و اساتذہ نے جی او سی ملیر گیریژن کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار جانثاری و یکجہتی کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔