جمعہ، 12-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

24 فروری, 2025 10:06

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام / رات میں مغربی / شمال مغربی بلوچستان اور جنو بی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ وسطی / جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے وزیرستان، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کرم، باجوڑ، خیبر، چترال، سوات اور دیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں موسم سرد جبکہ بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شام / رات میں جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ گھوٹکی، کشمور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین اور  قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام / رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، خانیوال، ملتان ، سرگودھا، خو شاب اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔