وارسک میں تین روزہ چیف آف آرمی اسٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا انعقاد

وارسک میں تین روزہ چیف آف آرمی اسٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا انعقاد
فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے وارسک میں تین روزہ چیف آف آرمی اسٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کا انعقاد کیا گیا۔
کیڈیٹ کالج وارسک میں منعقدہ تین روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا مقصد خیبرپختونخواہ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسمعیل خان کی ٹیموں نے شرکت کی۔
فائنل میچ میں پشاور ٹیم نے مالاکنڈ ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض تھے، انہوں نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف انڈر 16 فٹبال ٹورنامنٹ خیبرپختونخواہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
نوجوانوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد جاری رکھا جائے تاکہ یہ نوجوان مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










