کبریٰ خان کی رخصتی کب اور کہاں ہوئی؟

کبریٰ خان کی رخصتی کب اور کہاں ہوئی؟
پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی رخصتی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔
چند روز قبل معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید سے مکہ مکرمہ میں نکاح کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اب حال ہی میں ایونٹ پلینرز ’لکس ایونٹس‘ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے مکہ میں منعقدہ ایک اور ایونٹ یعنی ’رخصتی‘ کے وینیو ’جبل عمر مکہ‘ کی جھلکیاں ہیں۔
ویڈیو میں جہاں پُر تعیش ہوٹل کی دلکش سجاوٹ کو دکھایا گیا وہیں کبریٰ خان کو تیار ہوتے اور ایونٹ میں انٹری دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔
کبریٰ خان نے اپنی بارات میں ہلکے گلابی رنگ کا انتخاب کرتے ہوئے چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ پہنا جس کے ساتھ خوبصورتی سے سر پر اوڑھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












