بارشیں ہی بارشیں؛ ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Heavy rains along with strong winds; the Meteorological Department has made a major forecast
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مغربی اور شمال مغربی بلوچستان، مغربی خیبرپختونخوا اور وسطی و جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد کے علاقوں میں موسم سرد رہے گا، جبکہ شام یا رات کے اوقات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، میانوالی، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، کرم، باجوڑ، خیبر، چترال اور دیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شام یا رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، کشمور اور ان کے گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد رہے گا، جبکہ شام یا رات میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










