روبوٹ نے اچانک تماشائیوں پر حملہ کر دیا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

روبوٹ نے اچانک تماشائیوں پر حملہ کر دیا، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل
اے آئی روبوٹ نے ایک فیسٹول کے دوران اچانک تماشائیوں پر حملہ کردیا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کلپ کے مطابق چین میں ایک فیسٹیول کے دوران مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسان نما روبوٹ دکھایا گیا ہے جو اچانک تماشائیوں کے قریب آ جاتا ہے اور انہیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آتے ہیں اور روبوٹ کو کنٹرول کرتے ہوئے پیچھے دھکیل دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ممکنہ سافٹ ویئر خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ روبوٹ کی یہ بے قابو حرکت جان بوجھ کر حملہ کرنے کے بجائے صرف سسٹم کی خرابی ہوسکتی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












