جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

بیرسٹر سیف پنجاب پر تنقید کرکے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

24 فروری, 2025 13:20

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بائیکر لائن کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لائن کا رنگ کرے گی، اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا، نا ہی کوئی ادائیگی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کی بی آر ٹی پیچھلے پانچ سال میں چلی کم ہے جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی، پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں، پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں، کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی، کے پی میں آج بھی لوگ ندی نالوں سے ڈولیوں میں اور بائیکس کو ندیوں سے عبور کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس، اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور انڈر گراؤنڈ گرین لائن بننے جا رہے ہیں، جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔