جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

24 فروری, 2025 14:21

کراچی: امتناع منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق کراچی کی امتناع منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس میں 22 فروری کو وارنٹ جاری کئے چونکہ مقتول مصطفیٰ منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا۔

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ اداکار ساجد حسن کا بیٹا کیوں گرفتار ہوا؟

مزید پڑھیں:مصطفیٰ کیس؛’لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا‘، ملزم شیراز کے تہلکہ خیز انکشافات

امتناع منشیات عدالت نے اسٹیشن ہاؤسنگ آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرے۔

خیال رہے کہ مقتول مصطفیٰ عامر کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج ہے ،مصطفیٰ نے کوریئر کے ذریعے منشیات بھیجنے کی کوشش کی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔