ایک سال میں 2 بار رمضان؟ نئی پیشگوئی

ایک سال میں 2 بار رمضان؟ نئی پیشگوئی
ماہِ مقدس رمضان المبارک کی سال میں 2 بار آمد سے متعلق بڑی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق 2030 میں دنیا بھر میں مسلمان ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان دیکھ سکیں گے جبکہ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 سے 12 دن کم ہونا ہے۔
دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری نے کہا کہ قمری کیلنڈر کے تناظر سے ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیونکہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتا ہے۔
پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 کو ہونے کا قومی امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










