اداکار عمر شہزاد نے شادی کرلی

اداکار عمر شہزاد نے شادی کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ماڈل و گلوکار عمر شہزاد نے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار عمر شہزاد نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی دو تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکار نے اپنی اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا جبکہ دونوں نے غلاف کعبہ کو چھونے کی سعادت حاصل کی ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “اور ہم نے تم کو جوڑا جوڑا پیدا کیا”۔
ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمانوں تلے ایک نیا آغاز، ہماری زندگی محبت، ایمان اور اللہ کی برکتوں سے بھرپور ہو۔”
عمر شہزاد کی جانب سے شادی کی خوشخبری دینے پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












