جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

اداکارہ اشنا شاہ جونیئر آرٹسٹس پر برس پڑیں!!!

25 فروری, 2025 09:52

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان اشنا شاہ جونیئر آرٹسٹس پر برس پڑی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ و میزبان اشنا شاہ نے بتایا کہ جو اداکار ایک یا دو سین کے لیے آتے ہیں، وہ اکثر اپنے کردار پر محنت نہیں کرتے، جس کا اثر سین کی مجموعی کارکردگی پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر جونیئر آرٹسٹس اپنی تمام تر توجہ سین پر دینے کے بجائے مرکزی کردار ادا کرنے والے اسٹارز کے ساتھ تصویریں لینے میں مشغول رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جونیئر آرٹسٹس اپنی لائنیں یاد نہیں کرتے، جس کی وجہ سے ان کے سین کمزور نظر آتے ہیں اور اس سے پوری ٹیم کی محنت پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اشنا شاہ نے کہا کہ اگر یہ جونیئر آرٹسٹس اپنے مکالمے صحیح طریقے سے یاد کریں اور اداکاری میں محنت کریں تو یہ ناصرف ان کے لیے بلکہ پوری انڈسٹری کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے آنے والے اداکار پروفیشنلزم کا مظاہرہ کریں گے اور اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں گے۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے اپنے اس حالیہ بیان میں کسی جونیئر آرٹسٹس کا نام نہیں لیا جبکہ اُن پر بھرپور تنقید کی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔