پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے ملک میں رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق کی گئی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو معیاری وقت کے مطابق شام 5 بج کر 45 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی۔
تاہم چاند کی کم بلندی اور سورج سے زاویائی فاصلے کے باعث 28 فروری کو ہلال کا نظر آنا مشکل ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جو انسانی آنکھ سے ہلال کے نظر آنے کے لیے ناکافی ہے۔
سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔ تاہم، سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث وہاں رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سپارکو نے شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے بھی پیشگوئی جاری کی ہے جس کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے ساتھ عید الفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ رمضان اور شوال کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










