جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہے جانے کی بالکل حمایت نہیں کرتی، اداکارہ ریکھا

25 فروری, 2025 10:56

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریکھا نے کہا ہے کہ میں اداکارہ ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہے جانے کی بالکل حمایت نہیں کرتی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ ریکھا کا کہنا تھا کہ تمام ماڈلز میں مجھے ایشوریا سب سے زیادہ پسند ہیں، میں میڈیا اور لوگوں کی جانب سے انہیں پلاسٹک کہے جانے کی بالکل حمایت نہیں کرتی۔

Rekha's Fierce Love For Aishwarya Resurfaces Amid Divorce Rumours: 'She's  Our Treasure'

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایشوریا بہت ہی واضح چہرے کے تاثرات دیتی ہیں، اگر مجھے ضرورت پڑی تو میں شیرنی کی طرح ایشوریا کے لیے لڑوں گی اور اس بات کی مخالفت کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کوئی بھی ایشوریا کا ثانی نہیں، میرا دل اس کے ساتھ ہے۔

When Aishwarya Rai Received A Moving Letter From Her Rekha Ma: "The Wisest  Thing You Did Was..."

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ ایشوریا رائے کا حسن قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ہے اور اداکارہ نے پلاسٹک سرجری کروارکھی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔