نادرا نے شہریوں کیلئے نئی سہولت فراہم کردی

شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کیلئے اہم خبر؛ نادرا کا بڑا اقدام
نادرا نے شہریوں کیلئے نئی سہولت فراہم کردی ہے۔
نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور ایل اور ون لنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، معاہدے کی تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔
معاہدے پر دستخط کے بعد ملک بھر کے 50 سے زائد بینکوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔ ملک بھر میں پھیلے ای سہولت کے 9 ہزار سے زائد فرنچائز پر سہولت دستیاب ہوگی، رقم جمع کروانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔
اس کے علاوہ نادرا کا کہنا ہے کہ ملکی خدمات تک رسائی بہتر ہوگی، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کا دائرہ وسیع ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










