ارمغان کا سہولت کار کون تھا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

ارمغان کا سہولت کار کون تھا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش میں ارمغان کی مبینہ سہولتکاری میں ملوث شخص کا پتہ چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں ڈیفینس پولیس اور مددگار 15 کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔
تحقیقات کے دوران نہ صرف مزید انکشافات سامنے آئے ہیں بلکہ پولیس کی سنگین غفلت اور سہولتکاری کا بھی پتہ چل گیا۔ تفتیش میں ارمغان کی مبینہ سہولتکاری میں ملوث گذری تھانے کے اے ایس آئی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئی۔
مزید پڑھیں:مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم
مصطفی قتل کیس کے حوالے سے مشترکہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے اس کیس کی اہم کردار زوما اور انجلینا کے بیانات کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ زوما 31 دسمبر سال نو کے موقع پر ارمغان کے ساتھ تھی، چند روز کے بعد ارمغان نے زوما کو فون کرکے گھر بلایا، 31 دسمبر کے حوالے سے تنازعے پر پہلے پوچھ گچھ کرتا رہا پھر اسے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا، برہنہ کرکے اس کی ویڈیوز بنائی اور مارتا رہا۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ارمغان جس وقت زوما پر تشدد کر رہا تھا شیراز بھی موجود تھا، زوما کی حالت غیر ہونے پر ارمغان نے گذری تھانے کے مبینہ سہولت کار پولیس افسر کو فون کیا اور کہا زوما کو میں نے مارا ہے، اسے یہاں سے لے کر جاؤ۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس افسر نے مبینہ طور پر اسے منع کیا تو ارمغان نے آن لائن کیب منگوالی، زوما کو کہا نیشنل میڈیکل سینٹر جاؤ اوراپنا علاج کرواؤ ساتھ ہی شیراز کو پیچھے بھیجا تاکہ وہ دیکھ سکے کہ زوما پولیس کے پاس نہ چلی جائے۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ قتل کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے انکشافات نے کھلبلی مچا دی
جب زوما اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچی تو اس نے کہا اسے اسٹریٹ کرمنلز نے مارا ہے لیکن اس کی حالت دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا۔
ڈیفنس پولیس اور 15 مددگار اسپتال پہنچے اور زوما سے ملاقات کی، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ زوما سے 3 بجے زیادتی ہوئی اور تشدد کیا گیا ہے اور وہ 3 بجکر 45 منٹ پر اسپتال پہنچی تھی، لیکن صورتحال دیکھ کر پولیس نے بالا حکام کو آگاہ کرنے اور کوئی کارروائی کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑائی اور اسپتال سے چلے گئے۔
تفتیشی ذرائع کا دعوی ہے کہ ارمغان اپنے تمام غیرقانونی کاموں کیلئے گذری تھانے کے اے ایس آئی سے رابطہ کرتا تھا، جو اس سے باقاعدہ پیسے بھی وصول کرتا تھا تاہم ہائی پروفائل کیس پر مذید کام کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ اس ہائی پروفائل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان سمیت شیراز پولیس تحویل میں ہیں جبکہ پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین کو منشیات کی سپلائی میں گرفتار کر رکھا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










