جمعرات، 11-جون،2026
جمعرات 1447/12/25هـ (11-06-2026م)

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارگردگی

25 فروری, 2025 14:27

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی طلباء نے سنگاپور میں منعقدہ سٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انارا بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

سٹیمکو سائنس گلوبل مقابلے کا انعقاد 12 سے 17 فروری 2025 تک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں کیا گیا، جس میں دنیا بھر کے 13 ممالک کے 177 نوجوان سائنسدانوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان بھر سے 26,000 طلباء نے ابتدائی مرحلے میں حصہ لیا، جن میں سے صرف 15 طلباء فائنل مقابلے کے لیے منتخب ہوئے۔ انارا بہرام درانی نے نہ صرف قومی سطح پر گولڈ میڈل جیتا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی یہ اعزاز حاصل کرکے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

 

 

یہ مقابلہ نوجوان ذہنوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور جدت طرازی (STEM) کے شعبوں میں بہتری کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارکردگی نے ملک کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

انارا بہرام درانی کی کامیابی نے نہ صرف سائنس کے میدان میں لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو نمایاں کیا ہے بلکہ انہیں اس راستے کی پہلی روشن مثال بنا دیا ہے۔ انارا اس سے قبل انٹرنیشنل کینگرو سائنس مقابلے میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔